ممبئی : بالی ووڈ کے تین مایہ ناز اداکاروں اجے دیوگن ، عمران ہاشمی اور ودوت جموال کی آئندہ آنے والی فلم ’بادشاہو‘ یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ تاہم اب اس فلم کا تیسرا گانا"سوچا ہے" ریلیز کیا گیا ہے، جوکہ 40 سال پرانے گانے کا ریمکس ہے ، یہ گانا 1975 کی بالی ووڈ فلم ’دیوار‘ سے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سال پرانے گانے کو حالیہ سالوں میں ریلیز کیے گئے ریمکس گانوں کے مقابلے اسے کچھ منفرد بنایا گیا ہے۔گانے کو ریلیز کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی اسے 17 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، گانے کی موسیقی دھیمی رکھی گئی ہے، جس سے گانے کی پرانی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ نیا پن بھی ا?یا ہے۔اس سے قبل بادشاہو فلم کا آئٹم سانگ ’پیا مورے‘ اور ’رشک قمر‘ بھی جاری کیا جا چکا ہے، آئٹم سانگ میں سنی لیونی کے ساتھ عمران ہاشمی کو دکھایا گیا تھا۔فلم میں راحت فتح علی خان کی آواز میں شامل استاد نصرت فتح علی خان کے گانے ’رشک قمر‘ کو بھی جدید طرز پر فلم کا حصہ بنایا گیا ہے، اس گانے میں اجے دیوگن اور ایلینا ڈیسوزا کو دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ بادشاہو کی کہانی ہندوستان میں 1975 میں لگائی گئی ایمرجنسی اور سیاسی مسائل پر مبنی ہے۔
فلم ”بادشاہو“ میں 40 سال پرانے گانے کا ریمکس ریلیز
06:55 PM, 18 Aug, 2017