جدہ: قطری شاہی خاندان کے اہم رہ نما الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی نے مراکش کے سیاحتی مقام طنجہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے حکمراں شاہی خاندان کے ایک اہم رہ نما نے سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات کے بعد گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔قطر ی شاہی خاندان کے اہم راہنما کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ان دنوں تعطیلات گذارنے طنجہ میں موجود ہیں جہاں انھوں نے قطری حکمراں خاندان کے رہ نما الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی کا استقبال کیا۔
دونوں رہ نماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سعودی اور قطری اقوام کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔س ملاقات کے بعد ولی عہد نے شاہ سلمان سے قطر کے عازمین حج کے لیے مفت سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد خادم الحرمین الشریفین نے یقین دلایا کہ سعودی حکومت قطرہی عازمین حج کو بیت اللہ کی زیارت ، فریضہ حج کی ادائی اور مناسک کی ادائیگی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
ماہرین کے مطابق سعودی شاہ سلمان کی طرف سے قطری راہنما کا شانداراستقبال اس بات کو مزید تقویت دیتا ہے کہ سعودی عرب قطر کیساتھ نرمی برتنے کیلئے تیا ر ہے۔