نائیجیریا میں پراسرار وبا پھیل گئی، 3ہفتوں میں 50 افراد ہلاک

06:18 PM, 18 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ابوجا: نائیجیریا میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ایک نا معلوم مرض کے شکار   50  افراد ہلاک ہو گئے۔

نائجیریا کے خبررساں ادارے کے مطابق ملک کے مغرب میں واقع یاغبہ نامی علاقے کے مختلف دیہاتوں میں گزشتہ3 ہفتوں کے دوران 50 افراد ایک عجیب و غریب وبا کا شکار ہوگئے جس میں اسہال،خونی قے اور تیز   بخار  کی شکایات کے باعث اْن کی موت واقع ہو گئی۔وزیر صحت ساکا آوڈو نے کہا ہے کہ یہ وباء خطرناک ہے جس کی تشخیص فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔

آوڈو نے کہا کہ ہمیں اس سے قبل یہ وباء خسرے سے مشابہہ نظر آئی مگر متاثرہ افراد میں خونی قے کی شکایت پر ہمارا اندازہ غلط ثابت ہوا۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک ٹیم اس وبا کی تشخیص کیلیے روانہ کر دی ہے۔

مزیدخبریں