بارسلونا واقعہ مجرمانہ اور غیر انسانی فعل ہے: سعودی عرب

05:45 PM, 18 Aug, 2017

جدہ: گذشتہ روز سپین کے شہر بارسلونامیں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے اس واقعہ کو مجرمانہ اور غیر انسانی فعل ہے قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد دنیا بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ اس دہشتگردی کے واقعہ کا ردعمل سعودی عر ب اور امرات کی طرف سے بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بارسلونا میں ہونے والی دہشت گردی کو غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض حکومت بارسلونا میں راہ گیروں کے گاڑی تلے روندنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ ایک مجرمانہ اور غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ادھر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی بارسلونا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز باسلونا میں ایک وین نے راہ گیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں