جرمنی میں چانسلر مرکل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

05:25 PM, 18 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

برلن: جرمن چانسلر اور کرسچن ڈیموکریٹ پارٹی  کی رہنما  انجیلا میرکل کے خلاف ساکسونیا  میں احتجاجی مظاہرہ کیا  گیا جب وہ انتخابی مہم کے لیے اس علاقے کا دورہ کر رہی تھیں۔ چم نٹز   شہر میں جلسہ کرنے والی مرکل پر  تقریباً  ایک سو افراد پر مشتمل ایک گروہ نے آوازیں کسیں اور احتجاجًا سیٹیاں بجائیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق احتجاجیوں کا تعلق انتہائی دائیں بازو   کی پاپولسٹ پارٹی 'جرمنی کے لیے متبادل" سے تھا۔ پولیس نے اس مظاہرے کی بنا پر مرکل کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے۔

بعد میں جرمن چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ "بعض لوگ محض چیخ و پکار کرنا جانتے ہیں تو بعض کام"۔ اس جلسے میں وزیر داخلہ تھامس دی مائیزیرے اور صوبائی وزیر اعظم اسٹانسلاو تیلیچ بھی مرکل کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں