برطانیہ میں قائم قطری ہوٹلوں کا بائیکاٹ جاری

برطانیہ میں قائم قطری ہوٹلوں کا بائیکاٹ جاری

لندن:بر طا نیہ میں قطری حکومت یا کسی بھی قطری کی معاونت سے قائم کردہ ہوٹلز کو بلیک لسٹ کر کے خلیجی سیا حوں کی طر ف سے انکا بائیکاٹ شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ملکوں سے آنے والے سیاحوں نے قطر کی معاونت یا اس کی سرمایہ کاری سے چلنے والے تمام ہوٹلوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ ایسے تمام ہوٹل جن کی آمدن قطر کو جاتی ہے خلیجی ملکوں کے گاہکوں کے بائیکاٹ کا سامنا کررہے ہیں۔ اس بائیکاٹ نے ہوٹلوں کی رونقیں ماند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سنگین مالی مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ ان ہوٹلوں اور ریستورانوں سے ہونے والی آمدن میں کمی کے بعد ان کے منافع کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
بر طانوی میڈیا کے مطابق یہ بائیکاٹ اس وقت سے جاری ہے جب تین ماہ قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے دوحہ پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کا سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کردیا تھا۔ قطر نے صرف برطانیہ میں 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس میں ایک وافر حصہ ہوٹلنگ کے شعبے میں ہے۔ ان ہوٹلوں کے سب زیادہ گاہک مقامی لوگوں کے بعد خلیجی ممالک کے شہری ہیں۔لیکن اب خلیجی سیاحوں کی طر ف سے ان ہوٹلز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے تو ان ہوٹلز کو شدید مندی کا سامنا ہے۔