اسلام آباد: (آن لائن) جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 میں سابق وزیراعظم اور ان کے خاندان کے دنیا کے اکیس سے زائد ممالک میں کاروبار کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تین ممالک میں شریف خاندان کے کاروبار کی تصدیق ہو گئی ہے اور ان ممالک نے پاکستانی حکام کے ساتھ بینک اکاﺅنٹس کاروبار کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں جبکہ 18 ممالک کے ساتھ حکام رابطے میں ہیں انہوں نے بھی نواز شریف کے کاروبار کے اکاﺅنٹس اور بزنس کے حوالے سے مثبت جواب دیئے ہیں۔
حکام کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دیگر تمام تر تفصیلات جس میں بینک ٹرانزیکشنز، کاروباری لین دین ہے پاکستان کو جلد فراہم کر دی جائینگی۔
دوسری طرف اقامہ کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے فروری 2013 سے لے کر جولائی 2013 تک پانچ ماہ کی تنخواہ وصول کی جس کی تفصیلات بھی حکام نے حاصل کر لیں ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں