مسلم لیگ (ن) کو سیاست چلانے کیلئے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں: سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کو سیاست چلانے کیلئے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں: سعد رفیق

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی مسلم لیگ (ن) سے شکایات درست نہیں کیونکہ زرداری صاحب نے خود کئی بار میثاق جمہوریت سے انحراف کیا جب کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کی حکومت بچانے کے لئے اپنی مقبولیت داؤ پر لگائی تھی۔

سعد رفیق نے کہا کہ اعتزاز احسن اگر آصف زرداری کی آواز ہیں تو پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہنا بہتر ہے اور مسلم لیگ (ن) کو سیاست چلانے کے لیے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں۔ مسلم لیگ (ن) اللہ کی تائید اور عوامی طاقت پر انحصار کرتی ہے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی پہلی ترجیح ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں