ملتان: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کے رویے سخت ہو جاتے ہیں لیکن ہم (ن) لیگ کے اتحادی رہے ہیں ہمارا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ مشکل کے اس وقت میں ہم ان کے ساتھ دیں اور ان کی جماعت کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں ان کا ساتھ دیگی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ احتساب بیورو ڈکٹیٹر کی تخلیق ہے جس پر ہمارا اعتماد نہیں لیکن پھر بھی ڈکٹیٹر کی تخلیق کو آزادانہ تحقیقات کا موقع دیا جائے گا تاہم جس سپریم کورٹ نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ دیا وہی نیب کی نگرانی کرے گی تو کسی اچھے فیصلے کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔
فاٹا کے انضمام کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمیں فاٹا کے انضمام اور علیحدہ صوبے پر کوئی اختلاف نہیں لیکن اگر قبائلی عوام کے طرز زندگی کو بدلا جا رہا ہے تو عوام سے بھی رائے لینا ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا وہ عام انتخابات آئندہ سال ہی دیکھ رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں