لاہور: نواز شریف، حسن، حسین کیلئے نیب کا سوالنامہ تیار کر لیا ہے۔ لاہور اور راولپنڈی نیب کی مشترکہ ٹیم کا سوالنامہ اعلیٰ افسران نے معمولی ترمیم کے بعد منظور کر لیا ہے۔
زیادہ تر سوالات ہل میٹل کمپنی اور العزیزیہ اسٹیل ملز لمیٹڈ سے متعلق ہوں گے۔
العزیزیہ اسٹیل ملز کی اراضی کیسے خریدی؟
مشینری کہاں سے آئی؟
انفراسٹرکچر کی تشکیل کیسے کی سب پوچھا جائے گا جبکہ مشینری دبئی سے منگوانے کے ثبوت بھی دینا ہوں گے ۔
نیب ہل میٹل اسٹیبلیشمنٹ کمپنی سے متعلق بھی سوال کرے گا
ہل میٹل کمپنی کیسے بنی؟
اس کے لیے رقم کہاں سے آئی؟
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کون کون شامل ہے اور شیئر ہولڈرز کی تفصیلات بھی بتانا ہوں گی
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں