عمر اکمل تنازع، شعیب اختر بھی میدان میں آگئے

02:11 PM, 18 Aug, 2017

لاہور:عمراکمل تنازع شدت اختیار کر تا جارہاہے ۔ پی سی بی کی طرف شو کاز نوٹس کے بعد عمر اکمل کی نئی ٹویٹس نے جہاں نئی صورتحال پیدا کردی ہے وہیں سابق کرکٹر  بھی میدان میں آگئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر اکمل کا معاملہ ڈائیلاگ سے حل کرنے کی ضرورت ہے  جبکہ عمر اکمل کو  میدان میں اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دینا چاہیے۔

یاد رہے کہ عمر اکمل نے دو دن پہلے کوچ مکی آرتھر کے خلاف میڈیا پر تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے ۔ جس کے بعد عمر اکمل کے مستقبل پر سوالیہ نشان آگیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں