ممبئی: شہرت کی حامل شخصیات ہر وقت دنیا کے نظروں میں رہتی ہیں۔ان کے پہناوے سے لے کر بولے جانے والے الفاظ تک ان کو یا تو سہرایا جا تا ہے یا پھر تنقید کا نشانہ بنایا جا تا ہے۔
ایسی ہی ایک بھنور میں اداکارہ پریانکا چوپڑا بر ی طرح پھنس گئی ہیں۔ان کو وطن سے محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا ہے۔ معروف اداکارہ پر یانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے وطن سے محبت کا اظہار کر تے ہوئے تصویر شئیر کی تھی جس میں اداکارہ نے مغر بی لباس پربھارتی جھنڈے کے رنگ کا سکارف پہنا تھاتاہم ان ککو اسے پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
لوگوں نے پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی جھنڈے کی بے حرمتی کی ہے اور ان کو اسی سکارف سے پھا نسی دے دینی چائیے۔