دمشق: شام کے شہر الرقہ ميں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں21بچوں سمیت 59شہری جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق يہ حملے امريکی قيادت ميں اتحادی افواج کی طرف سے کيے گئے۔ جاں بحق افراد ميں 21 بچے بھی شامل ہيں اور ہلاکتوں میں اضافہ ملبے تلے دبنے والے افراد کی لاشیں نکالنے کے بعد ہوا۔ کرد جنگجوؤں نے اتحادی ممالک کے فضائی حملوں کی مدد سے الرقہ کا 70 فیصد علاقہ داعش کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔
اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ کارروائيوں ميں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی کوشش کی جاتی ہے تاہم کوليشن يہ بھی تسليم کر چکی ہے کہ 2014 سے اب تک 624 شہری ان کے فضائی حملوں کے سبب ہلاک ہوئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں