این اے 120 کا انتخابی اکھاڑہ ،کون کس پر بھاری،خصوصی رپورٹ

11:09 AM, 18 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:این اے 120 کا انتخابی اکھاڑہ سج گیا۔ ہر پارٹی نے اپنا اپنا پہلوان میدان میں اتار دیا ہے۔17 ستمبرکو الیکشن کا دنگل سجے گا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد انکے انتخابی حلقے کی سیٹ خالی ہوئی تو سیاسی جماعتوں نےیہ میداان مارنے کی ٹھان لی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز این اے 120 کے انتخابات میں امیدوار ہوں گی، مشرف دور میں نواز شریف کی جلا وطنی کے بعد مسلم لیگ ن کی باگ دوڑسنبھالنے کا اعزاز بھی کلثوم نواز کو ہی جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو اکھاڑے میں اتارا، جنہوں نے 2013 میں بھی اسی حلقہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا، ساری عمر تھیلیسیمیا کے مو زی مرض کے خلاف بھی انہوں نے جنگ جاری رکھی، اور اب پر امید ہیں کہ این اے 120 کا انتخابی میدان یہی سر کریں گی
جبکہ گزشتہ دور میں برسر اقتدار رہنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 120 کے لیئے صحافتی بیک گراونڈ کے حامل، کالم نگار اور سینیئر صحافی حامد میر کے بھائی فیصل میر کو این اے 120 کا ٹکٹ دیا، فیصل میر کی پاکستان پیپلز پارٹی سے رفاقت کافی پرانی ہے، اس سے قبل ترجمان بلاول ہاوس بھی رہ چکے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ این اے 120 کا یہ میدان کونسا سورما اپنے نام کرے گا ۔

مزیدخبریں