لاہور: عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کئے حالانکہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے۔
درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامے کی تفصیلات شامل نہیں کیں لہذا الیکشن ٹربیونل کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
یاد رہے گزشتہ روز ریٹرنگ افسر نے جانچ پڑتال کے بعد بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لئے تھے۔ یاد رہے کلثوم نواز این اے 120 سے مسلم لیگ نون کی امیدوار ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں