لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جانے والے عمر اکمل نے دو دن پہلے میڈیا سے تہلکہ خیز بات چیت کی تھی ۔ جس میں عمر اکمل نے اپنے اور کوچ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ بیان کی تھی ۔
مگر عمر اکمل کی میڈیا سے بات چیت کے بعد انہیں پی سی بی کی طرف سے شو کاز نوٹس کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔ تاہم شو کاز نوٹس کے بعد عمراکمل نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے اس سارے معاملے کے بارے میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر چند ٹویٹس بھی کیں ہیں جن میں عمر اکمل کا کہناہے کہ "میری جو بھی غلطیاں ہیں انشا اللہّ انہیں دور کر کے چھوڑوں گا۔ لیکن میرے ساتھ سیاست اور جھوٹ سچ ملا کر مجھے ختم نہ کیا جائے"۔
اس کے علاوہ عمر اکمل کی متعدد ٹویٹس نے پاکستانی کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
میرے اوپر جو بھی الزامات لگاِئے جاتے ہیں انشا اللہّ آئندہ انکی تفصیل دوں گا۔