لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جانے والے عمر اکمل نے دو دن پہلے میڈیا سے تہلکہ خیز بات چیت کی تھی ۔ جس میں عمر اکمل نے اپنے اور کوچ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ بیان کی تھی ۔
مگر عمر اکمل کی میڈیا سے بات چیت کے بعد انہیں پی سی بی کی طرف سے شو کاز نوٹس کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔ تاہم شو کاز نوٹس کے بعد عمراکمل نے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے اس سارے معاملے کے بارے میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر چند ٹویٹس بھی کیں ہیں جن میں عمر اکمل کا کہناہے کہ "میری جو بھی غلطیاں ہیں انشا اللہّ انہیں دور کر کے چھوڑوں گا۔ لیکن میرے ساتھ سیاست اور جھوٹ سچ ملا کر مجھے ختم نہ کیا جائے"۔
اس کے علاوہ عمر اکمل کی متعدد ٹویٹس نے پاکستانی کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
میرے اوپر جو بھی الزامات لگاِئے جاتے ہیں انشا اللہّ آئندہ انکی تفصیل دوں گا۔
میری جو بھی غلطیاں ہیں انشا اللہّ انہیں دور کر کے چھوڑوں گا۔ لیکن میرے ساتھ سیاست اور جھوٹ سچ ملا کر مجھے ختم نہ کیا جائے
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017
میرے اوپر جو بھی الزامات لگاِئے جاتے ہیں انشا اللہّ آئندہ انکی تفصیل دوں گا۔
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017
کیونکہ اگر تم ٹیم میں رہے تو اظہر علی یا حفیظ دونوں میں سے ایک باہر بیٹھے گا۔ اس لئے یہ لوگ نہیں چاہتے کہ تم ٹیم میں رہو10 @SYahyaHussaini
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017
تو یحیٰ حسینی جو کہ اعلیٰ پایہ کے صحافی اور اینکر ہیں انہوں نے کہا کہ عمر یہ لوگ آپ کو واپس بھیجنا چاہتے ہیں 9/10 @SYahyaHussaini
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017
یہ فٹنس ٹیسٹ اس لئے کیا گیا کیونکہ مجھے ان فٹ کرنا تھا اور واپس بھیجنا تھا۔7/10
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017
یہاں میرا شک ایک بار پھر یقین میں بدل گیا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔5/10
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میرا فٹنس ٹیسٹ ہوا تھا جس میں مجھے چیمپیئنز ٹرافی کے لئے سلیکٹ کیاگیا 2/10
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017
تین چار سالوں سے مجھے ایک منصوبے کے تحت کرکٹ سے باہر کیا جا رہا ہے۔میری آخری سلیکشن سے یہ چیز صاف صاف ظاہر ہوتی ہے1/10
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017
یہاں ایک بات صاف صاف ظاہر ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی نیت صاف تھی اس لئے انہوں نے مجھے سلیکٹ کیا3/10
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017
قرآن پاک پر ہا تھ رکھ کر مشتاق اور انضمام کہہ دیں کہ مکی آرتھر نے گالیاں نہیں دیں تو میں پی سی بی اور ساری قوم سے سر عام معافی مانگ لوں گا
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) August 17, 2017