اسلام آباد: منفرد نظر آنے کی خواہش، توجہ حاصل کرنے کی کوشش یا کچھ اور؟ تحریکِ انصاف کی باغی رہنماء عائشہ گلالئی نے ایک اور دبنگ انداز اپنا لیا۔ وزیر قبائل کی روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔
اراکین خاتون ایم این کو دیکھتے رہ گئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قبائلی زبان میں اس پگڑی کو پینتھر کہتے ہیں اور پینتھر مافیا کا اکیلے مقابلہ کرتا ہے۔ میں اور میرا خاندان بھی مافیا کا اکیلے مقابلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رضیہ سلطانہ کو بھی جب مردوں کا مقابلہ کرنا پڑا تو انہوں نے پگڑی پہن لی تھی میں نے بھی پہن لی ہے اس کے ذریعے خواتین کو اپنے حق کیلئے ڈٹ جانے کا پیغام دینا چاہتی ہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں