حکومت دم توڑ تی میوزک انڈسٹری و گلوکاروں کیلئے اقدامات کرے، سجاد

12:34 AM, 18 Aug, 2017

لاہور : مایہ ناز پاکستانی گلوکار سجاد علی  نے موجودہ دور کے گانوں کو بیکار کی اوچھل کود قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیکار کی اوچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے مترادف ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ  کے مطابق سجاد علی نے کہا کہ حکومت کو دم توڑ تی میوزک انڈسٹری اور اس سے وابستہ گلوکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں  تاکہ گلوکار عزت سے زندگی گزار سکیں لوگ اچھا اورخالص میوزک سننا چاہتے ہیں مگر دور حاضر میں پا پ گلوکاری کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔ ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ میوزک کی جو بنیاد ہے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

مزیدخبریں