ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیونی نے شہرت میں بھارتی سیاستدان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارت کی جنوب مغربی ریاست کیرالہ کی عوام نے سنی لیونی کاایسا استقبال کیاجسے دیکھ دنیا حیران رہ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی ریاست کیرالہ کے شہر کوچلی میں ایک نئے اسمارٹ فون کی تشہیر کے حوالے سے طے پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچیں تو لوگوں کا سمندر ان کے استقبال کے لیے امڈ آیا اور کئی گھنٹے تک شہر میں بد ترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔
سنی لیونی کی جانب سے 17 اگست کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے استقبال کیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئٹ کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا بھی یہ مناظر دکھانے پر مجبور ہوگیا۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سنی لیونی کی کار کو گھیر رکھا ہے، اور ان کی گاڑی پھنس کر رہ گئی۔