ہفتہ وار مہنگائی میں 0.69 فیصد کمی، 18 اشیاء سستی، 16 مہنگی

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.69 فیصد کمی، 18 اشیاء سستی، 16 مہنگی

اسلام آباد:ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں، جن میں زندہ مرغی، ٹماٹر، پیاز، لہسن، آلو، آٹا، چینی، گھی اور دالیں شامل ہیں۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 54 روپے 42 پیسے کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں دال چنا، چائے کی پتی، سگریٹ، دودھ، چاول اور جلانے کی لکڑی شامل ہیں۔ مزید 17 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مصنف کے بارے میں