پی ایس ایل 10:کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

07:45 PM, 18 Apr, 2025

کراچی: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن 10 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف اپنے ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں واضح برتری حاصل کی ہے، جہاں گلیڈی ایٹرز نے اپنے 18 مقابلوں میں سے 12 جیتے ہیں، جب کہ کراچی کنگز صرف 6 بار ہی گلیڈی ایٹرز کو شکست دے پائی ہے۔

پی ایس ایل 10 کے اس سیزن میں دونوں ٹیموں نے متنازع آغاز کیا ہے، دونوں نے اپنے ابتدائی دو میچز میں سے ایک جیتا اور ایک ہارا ہے۔

 
 

مزیدخبریں