سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی،فی تولہ 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے مقرر

05:40 PM, 18 Apr, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 257 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 326 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 16 روپے مہنگی ہوکر 3 ہزار 417 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 14 روپے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 929 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں