مریم نواز کا یکم مئی کو 12 لاکھ راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان

مریم نواز کا یکم مئی کو 12 لاکھ راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یکم مئی کو پنجاب میں 12 لاکھ راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ راشن کارڈز عوام کے کچن کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ حکومت ان کی مشکلات کو سمجھتی ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مریم نواز نے "دھی رانی پروگرام" کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 2 ہزار بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کا مقصد صرف دفتر میں بیٹھنا نہیں، بلکہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہ کر ان کے مسائل حل کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے "اپنا گھر سکیم" کے تحت 30 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جو افراد پلاٹ سے محروم ہیں، انہیں 3 مرلہ کا پلاٹ مفت دیا جائے گا۔