پنجاب حکومت نے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، عظمیٰ بخاری

03:50 PM, 18 Apr, 2025

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے بانی تحریکِ انصاف سے جیل میں ملاقاتوں پر کسی کو بھی روکنے کی کوشش نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتیں جیل قوانین کے تحت منگل اور جمعرات کو مقررہ دنوں میں ہوتی ہیں، اور اس عمل میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملاقات کرنے والوں کی فہرست خود پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام کو فراہم کی جاتی ہے، اور حکومت پر بے بنیاد الزامات دراصل پارٹی کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "اپنی جماعت کی اندرونی لڑائیاں حکومت پر نہ ڈالی جائیں۔"

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہفتہ وار "فرمائشی گرفتاریاں" اور جیل کے باہر میڈیا فوٹو سیشنز محض سیاسی شعبدہ بازی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض افراد خود پولیس کی وین میں بیٹھتے ہیں اور چند چوراہے بعد اتر جاتے ہیں تاکہ میڈیا میں جگہ بنائی جا سکے۔

مزیدخبریں