کراچی :ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں شام 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کے ہاتھوں میں ہے، جبکہ ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔اس وقت پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تین فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جب کہ لاہور قلندرز تین میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں، اور اس وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر ان کا ریکارڈ ابھی تک کمزور ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل میں کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔