این اے 213عمر کوٹ کا ضمنی معرکہ پیپلزپارٹی کے نام

10:16 AM, 18 Apr, 2025

نیوویب ڈیسک

عمرکوٹ  : عمرکوٹ کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 213 کے تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے، جن کے مطابق پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی ہیں۔

صبا تالپور نے 1 لاکھ 64 ہزار 788 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اپوزیشن اتحاد کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالہی کو 81 ہزار 247 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کی جیت پر کنری میں قائم صبا تالپور کے کیمپ آفس پر کارکنوں نے خوشی میں جشن منایا، نعرے بازی اور آتش بازی بھی کی گئی۔

الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جن میں 4 ہزار 200 پولیس اہلکار تعینات تھے، جبکہ رینجرز بھی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے موجود رہی۔ اس نشست پر مجموعی طور پر 18 امیدوار میدان میں تھے، تاہم اصل مقابلہ پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لال چند مالہی کے درمیان رہا۔

مزیدخبریں