اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما برطانوی ہائی کمیشن پہنچے اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سےملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات روف حسن،حامد خان ملاقات کرنےوالوں میں شامل ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے ساتھ ملاقات پر خوشی ہوئی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر ملکر کام کریں۔خوشحال پاکستان کے لیے معاشی اصلاحات سے کام شروع کریں۔