اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہےکہ آصف زرداری کی تقریر کو21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کی۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے آصف علی زرداری کو مجبور کیا اور انہوں نے اپنی تقریر ادھوری چھوڑی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نےکہاکہ آصف زرداری کی تقریر کو21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کی۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے آصف علی زرداری کو مجبور کیا اور انہوں نے اپنی تقریر ادھوری چھوڑی۔
گوہر خان نے کہا کہ آج کا بھر پور احتجاج ہمارا حق تھا ، ہم آصف زرداری کو صدر کو نہیں مانتے، صدروزیراعظم پوری کابینہ ہی غیر قانونی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ عہدے بانٹتے ہیں لیکن ہم آئین اور قانون کے دائرے میں اپنی زمہ داری پوری کریں گے۔