پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز، صدر مملکت آصف زرداری کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی 

04:41 PM, 18 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔صدر مملکت آصف زرداری  کے خطاب کے آغاز  پر  اپوزیشن کے ارکان نے شور شرابہ شروع کردیا۔ 

آصف زرداری کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کےلیے نعرے لگائے۔صدر مملکت نے کہا کہ اپنے پہلے دور میں بطور صدر میں نے پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات دینے کا انتخاب کیا تھا۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا، آصف علی زرداری حکمران اتحاد کی جانب سے نامزد کیے جانے کے بعد گزشتہ ماہ دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں