ہائیکورٹس رولز میں ترامیم کیلئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی: چیف جسٹس

03:40 PM, 18 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے ۔

لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ججز کی تعیناتیوں سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم ضروری ہیں۔ ان ترامیم کیلئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ۔ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے گزارش ہے کہ آہستہ آہستہ ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد مکمل کریں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اس پر فریقین سے بات کریں گے کہ ججز کی تعیناتیاں موجودہ طریقہ کار سے کریں یانئے رولز کے مطابق ۔ٹیکنالوجی نے سپریم کورٹ کی رجسٹریوں کا معاملہ محدود کردیاہے، کوئی بھی بینچ ایک ہفتے سے کم کانہیں ہونا چاہئے۔

 چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے ویڈیو لنک رکھیں یا رجسٹری یا دونوں کوساتھ لیکرچلیں۔ بار اور بنچ مختلف نہیں ،ایک ہیں، ہمیشہ بار کے منتخب نمائندوں کو ترجیح دی، رجسٹری پربنچ بنانے کے عمل کا لاہور سے آغاز کردیا ہے۔اگلے مرحلے میں دوسری رجسٹریوں میں جائیں گے۔

 
 
 

مزیدخبریں