جزیرہ ایئرویز کا دوہرا معیار، کویت میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو ایئرپورٹ پر چھوڑ دیا، بھارتی اور نیپالی شہریوں کو ہوٹل بھیج دیا

01:53 PM, 18 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کویت سٹی : کویت ایئرپورٹ پر50سےزائدپاکستانی مسافرپھنس گئے۔پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو ایئرپورٹ پر  چھوڑ دیا گیا۔پاکستانی مسافر بزرگ خواتین بچے ایئرپورٹ کے فرش پر سونے پر مجبور ہیں۔ پاکستانی مسافروں نےعمرہ ادائیگی کیلئےجزیرہ ایئرویز سےسعودی عرب جاناتھا۔


جزیرہ ایئرویز  کادوہرامعیار سامنے آیا ہے۔ پاکستانیوں کےعلاوہ  دیگرمسافروں کوہوٹل بھیج دیا۔دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز  کویت میں رکی ہوئی ہے۔پاکستانی مسافروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ بھارتی اور نیپالی مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا۔ 


پاکستانی مسافر عمرہ ادائیگی کے لئےجزیرہ ایئرویز  کے ذریعے دبئی سے سعودی عرب گئے تھے۔ پاکستانی مسافر مدینہ منورہ سے براستہ کویت دبئی کیلئے سفر کر رہے ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ جزیرہ ایئرویز  ہمیں سعودی عرب سے لیکر کویت آئی ۔ 

مسافروں کا کہنا ہے کہ عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستانی مسافروں کی مدینہ سے بہ راستہ کویت دبئی آنا ہے۔ دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز  کویت میں رکی ہوئی ہے۔ ایئرلائن نے دو دن میں  پاکستانی مسافروں سے اچھا برتاؤ نہیں کیا۔ دیگر ممالک کے مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا، پاکستانی مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا۔ 

جزیرہ ایئرویز  کے عملہ نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ الگ کئے اور انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا۔ دو دن میں صرف دو مرتبہ کھانا دیا گیا۔ آخری مرتبہ کل رات کھانا دیا تھا۔ دبئی ایئرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے الجزیرہ ایئرلائن نے ہمیں بے یارومددگار چھوڑ دیا۔ 


پاکستانی مسافروں کا کہنا ہے کہ کویت میں پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔  کویت میں پاکستانی قونصل خانے کے حکام رابطہ ہی نہیں کر رہے نہ جواب دے رہے ہیں۔پاکستان حکومت سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہیں۔

مزیدخبریں