پشاور :خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے،اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 8 باجوڑ ، این اے 44 ڈیرہ اسمٰعیل خان، اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2،2حلقوں پر مجموعی طورپر 49امیدوار میدان میں ہیں جبکہ انتخابات میں 14لاکھ 71ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔صوبے میں ضمنی الیکشن کیلئے کیا انتظامات کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں 14لاکھ 71 ہزار سے ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے، مجموعی طور پر 892 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ 139 پولنگ سٹیشن زیادہ حساس قرار دیئے گئے ہیں۔