پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، صدر زرداری خطاب کریں گے

10:16 AM, 18 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پارلیمنٹ کا  مشترکہ اجلاس آج   4بجے ہورہا ہے۔صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کریں گے۔

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت ایوان زیریں اور ایوان بالا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ  بھی  شرکت کریں گے۔

 آرمی چیف  جنرل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود ہوں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور مختلف ملکوں کے سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں