اسلام آباد : کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت او اور اے لیول کے مئی /جون کے امتحانات کا آغاز 25اپریل سے ہوگا اور یہ امتحانات 13 جون 2024 کو ختم ہوں گے۔
پاکستان بھر سے تقریباً 100,000 طلباء مئی/جون 2024 کے امتحانی سلسلے میں کیمبرج کے امتحانات دیں گے۔ کراچی میں 40,000 سے زائد طلباء کیمبرج کے امتحانات دیں گے جب کہ پاکستان بھر سے تقریباً 15,000 طلباء بھی پرائیویٹ امیدوار کے طور پر کیمبرج کے امتحانات دیں گے جن میں کراچی کے 6,000 طلباء بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر کیمبرج کے امتحانات دیں گے
۔پاکستان بھر میں تقریباً 100 امتحانی مراکز قائم کیئے گئے ہیں جن میں سے تقریباً 20 کراچی میں ہیں۔ پاکستان اسٹڈیز، اسلامیات، ریاضی، انگریزی اور اردو پاکستان میں کیمبرج او لیول کے سب سے مشہور مضامین ہیں جب کہ طبعیات، ریاضیات، کاروبار، کیمیاء اور کمپیوٹر سائنس پاکستان میں اے لیول کے سب سے مشہور مضامین ہیں۔
پاکستان بھر میں تقریباً 800 اسکول کیمبرج اسکولوں سے الحاق شدہ ہیں جن میں کراچی کے 200 اسکولز بھی شامل ہیں 2022 میں، کیمبرج نے پاکستان کے اسکولوں کو دنیا بھر کے اسکولوں کی طرح ان کے ساتھ براہ راست کام کرنے کا سلسلہ پیش کیا۔ اس سال، پاکستان میں سات اسکول برٹش کونسل کے بغیر براہ راست کیمبرج کے ساتھ کام کریں گے۔