پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے:وزیر خزانہ

 پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے:وزیر خزانہ

واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور  محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہا  متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ،  وزیر خزانہ نے پاکستان کو معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے تعاون کی تعریف کی۔


وزیر خزانہ  نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت  کو ٹیکس، توانائی اور سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں  کی نجکاری کے ترجیحی شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بتایا۔  محمد اورنگزیب نے کہا  پاکستان مشرق وسطیٰ کے بینکوں کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونا چاہتا ہے ۔


اس کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی( ایم آئی جی اے ) کے ایگزیکٹو نائب صدر مسٹر ہیروشی ماتانو سے ملاقات ہوئی۔وزیر خزانہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں MIGA کے پاکستان سے مسلسل تعاون کی تعریف کی۔


 وزیر  خزانہ نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے ماحول اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے کورین سرمایہ کار کمپنیوں کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ 

مصنف کے بارے میں