چار اپریل کا فیصلہ واپس لے کر انتخابات اکتوبر میں کرائے جائیں: وزارت دفاع کی سپریم کورٹ میں درخواست 

09:58 PM, 18 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے بعد  وزارت دفاع نے  بھی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کر دی۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے ۔

درخواست کے مطابق سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے ۔ ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے ۔عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے ۔ 

وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی اپنے جواب میں سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کو ہی انتخابات کرائے جائیں۔ 

مزیدخبریں