اسلام آباد : پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبریں غلط ثابت ہوئیں اداکارہ زندہ ہیں اور ٹھیک ہیں۔
اداکار صائم علی نے بھی اداکارہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ لکھا ہے ’الحمد للہ، میری دوست بالکل ٹھیک ہے اور موت کی خبریں غلط ہیں۔
فنکارہ کے قانونی مشیر سید مدبر رضوی کی جانب سے یہی بات کہی گئی ہے کہ موت کی خبر کنفرم نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق سعیدہ امتیاز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے ان کی موت کی خبر چلائی گئی تھی، اس خبر میں موت کی وجہ اور جگہ کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔