اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کہتے ہیں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوتی ہے۔کہاسیاست میں اختلافات ہوتے ہیں، میں پارٹی کی ہر پالیسی کے ساتھ ہوں۔ملک کیلئے بات کرنا پارٹی پالیسی کی بات نہیں ہوتی۔
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کہتے ہیں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوتی ہے۔الیکشن کے سوموٹو والے بنچ پر بہت سے سوالات ہیں۔اسمبلی کی تحلیل انتشار کی شروعات تھی۔پیسہ دینے کیلئے ایک طریقہ کار ہے۔مذاکرات کس چیز کے، مذاکرات کیلئے مقصد ہونا چاہیئے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں اختلافات ہوتے ہیں، میں پارٹی کی ہر پالیسی کے ساتھ ہوں۔ملک کیلئے بات کرنا پارٹی پالیسی کی بات نہیں ہوتی۔ ملک کے پاس آمدن نہیں ہے خرچہ کرنے کیلئے قرض لیتے ہیں سود بڑھ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے تمام پارٹیوں کو ہاتھ بٹانے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف علاج کرانے کے بعد واپس آئیں گے۔عمران خان اگر سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں تو لازمی آئیں۔