خان صاحب! آپ کی یہ باتیں کئی بار سن چکے ہیں ، کوئی نئی بات کریں: جسٹس باقر کا عمران خان سے مکالمہ 

08:11 PM, 18 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی زمان پارک میں ممکنہ آپریشن اور پنجاب کے 80 مقدمات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔ 

پانچ رکنی لارجر بینچ کی سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نے کہا کہ اپنی اپنی بار ہرکوئی تشدد کرتا ہےعید کا موقع ہے ایک دوسرے کو گلے ملیں  ۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے کہا جی خان صاحب کیا کہنا چاہتے ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ  قوم مجھے50سال سےجانتی ہے ۔ جسٹس باقر نے کہا کہ خان صاحب یہ باتیں ہم بہت بار سن چکے ہیں آپ کوئی نئی بات کریں قوم کو مستقبل کا پلان دیں ۔ 

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاء آفیسر کے بیان کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی کو نہیں روکا جاسکتا۔

مزیدخبریں