لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی اجازت دیدی، ممکنہ آپریشن روکنے کی استدعا بھی مسترد

04:13 PM, 18 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔عدالت نے زمان پارک ممکنہ آپریشن ،پنجاب کے80مقدمات کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنایا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاء آفیسر کے بیان کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی کو نہیں روکا جاسکتا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے عمران خان کی زمان پارک میں ممکنہ آپریشن روکنے، ممکنہ گرفتاری روکنے کیخلاف استدعا مسترد کر دی۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ  پنجاب حکومت کے وکیل کے بیان کی روشنی میں کیس کی سماعت تک سائل کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا ۔

جسٹس علی باقر نے کہا کہ اپنی اپنی بار ہرکوئی تشدد کرتا ہےعید کا موقع ہے ایک دوسرے کو گلے ملیں  ۔  عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ جی خان صاحب کیا کہنا چاہتے ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ  قوم مجھے50سال سےجانتی ہے ۔ جسٹس باقر نے کہا کہ خان صاحب یہ باتیں ہم بہت بار سن چکے ہیں آپ کوئی نئی بات کریں قوم کو مستقبل کا پلان دیں ۔ 

مزیدخبریں