لاہور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) 121 مقدمات کے معاملے پر عدالت پہنچ گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق کیس کے اخراج اور ضمانت کی درخواست پر سماعت کچھ دیر میں ہوگی،عمران خان لاہور ہائیکورٹ کےلارجر بنچ کے روبرو پیش ہونگے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کے اخراج اور ضمانت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بنچ کے سامنے آج درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی،لارجر بنچ کچھ دیر بعد کیس کی سماعت کرے گا۔