اراکین کانگریس کا امریکی حکومت سے عمران خان کا مطالبہ منوانے کےلیے پاکستان پہ دباؤ  ڈالنے کا مشورہ 

12:23 PM, 18 Apr, 2023

مشی گن: امریکی رکن کانگریس ایلیسا سلوٹکن نےکہا ہے کہ ری پبلکنز اور ڈیموکریٹ اراکین کانگریس امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں جمہوری اقدار پر عمل یقینی بنایا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک پیک کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس وومن ایلیسا سلوٹکن نے کہا کہ جمہوری اقدار پر عمل ہی سے ملک ترقی کرتے ہیں۔

خیال رہے اس سے قبل  کانگریس کے رکن بریڈ شرمین  نے کہا کہ ان کی فون پر عمران خان سے بات ہوئی تھی جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ وہ  امریکا مخالف نہیں ہیں، فون کال کے دوران عمران خان نے کہا وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

بریڈ شرمین  کا مزید کہنا تھا کہ   پاکستان میں سپریم کورٹ نے الیکشن کرانےکا فیصلہ اسی وقت جاری کیا تھاجب میری اور عمران خان کی بات ہوئی، سماجی  رابطے کی  ویب  سائٹس پر لوگ کہہ رہے ہیں امریکی وزیر خارجہ بلنکن کو میرا خط عمران خان کی حمایت میں ہے جبکہ ایسا نہیں ہے وہ خط حمایت میں نہیں لکھا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں