اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

11:01 AM, 18 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:ہائیکورٹ نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،

،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اگر ویڈیو لنک پر تمام تقاضے پورے ہو رہے ہیں تو ٹرائل ہو سکتا ہے ، فرد جرم میں ملزم نے دستخط کرنا ہوتے ہیں وہ بھی الیکٹرانک ہو سکتے ہیں، ویڈیو لنک کی درخواست منظور ہونے کا فائدہ صرف عمران خان کو نہیں ہوگا بلکہ   سب کو ہو گا ۔

،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے  کہا کہ   اب تو امتحانات آن لائن ہو رہے ہیں تو  پیشی بھی آن لائن ہوسکتی ہے ۔ تاہم ہائی کورٹ نے عمران خان کی عدالت میں آن لائن پیشی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

مزیدخبریں