تحریک انصاف حکومت کااحساس پروگرام ، پناہ گاہ اور لنگرخانے"جھوٹ نکلے،اہم انکشافات 

09:37 PM, 18 Apr, 2022

لاہور:تحریک انصاف  حکومت کے"احساس پروگرام " کے تحت "کوئی بھوکا نہیں سوئے گا"، پناہ گاہ" اور "لنگرخانے"جھوٹ نکلے،تینوں بڑے پروگرامز سے متعلق اہم ا نکشاف سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے تین بڑے پروگرامز احساس ،پناہ گاہ اور لنگرخانے سب جھوٹ نکلے ،تینوں بڑے پروگرام سیلانی ویلفیئر چلا تا تھا ،تینوں پروگرام پر حکومت کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا۔

 سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی مولانا  بشیر فاروقی نے نیو نیوز کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تینوں بڑے پروگرام سیلانی ویلفیئر چلاتا ہے، تینوں پروگرام پر حکومت کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا۔

مزیدخبریں