وفاقی کابینہ میں کس کو کونسی اہم وزارت ملی ؟تفصیلات سامنے آگئیں 

09:15 PM, 18 Apr, 2022

لاہور:وفاقی کابینہ میں کس کو کونسی اہم وزارت ملی ؟ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں ،عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا بھی فیصلہ سنا دیا ،،مرکزی صدر  اسفندیارولی خان  کے مطابق پی پی اور مسلم لیگ ن کیجانب سے وفاقی حکومت کا حصہ بننے پیشکش کی گئی ہے   لیکن انکی  مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تجویز دی ہے کہ باقی اتحادیوں کو وفاقی کابینہ میں جگہ دیں۔ہماری ترجیح روزاول سے حکومتی عہدے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی بننے والی کابینہ میں مسلم ن لیگ کے 14  پیپلزپارٹی کے 11اور جے یو آئی کے 4 وزرا شامل ہوں گے،ایم کیو ایم کے حصے میں بھی دو اہم وزارتیں آ گئیں ،جے یو آئی کے چار وزراء  بھی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق  مولانا اسعد محمود کو وزرات مواصلات ملنے کا امکان ہے،مولانا عبدالواسع کو وزرات ہاؤسنگ،مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور دیئے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ اور حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود کو وزیر سیفرانزاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  بنا یا جائیگا ،خورشید شاہ کو آبی وسائل کی وزارت ، نوید قمر کو وزارت تجارت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے ۔

شیری رحمان کو وزارت موسمیاتی تبدیلی ،شازیہ مری کو چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنائے جانے کا امکان  ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کے اسرار ترین کو وزرات دفاعی پیدوار اور مسلم لیگ ق طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ہونگے ۔

دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے ایاز صادق اقتصادی امور، ا حسن اقبال منصوبہ بندی اوراعظم نذیر تارڑ وزیر قانون ہو نگے۔

مزیدخبریں