ممکنہ صدر کون ہوگا ؟دو بڑوں نے سر جو ڑ لیے 

08:48 PM, 18 Apr, 2022

اسلام آباد:ممکنہ صدر کون ہو گا ؟متحدہ حکومت بن تو گئی لیکن اب اس سے بڑے فیصلے کرنے شہباز حکومت کیلئے ایک مشکل مرحلہ بھی ہے ،اسی سلسلے میں اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری کی اہم ملاقات بھی ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ہونےو الی ملاقات میں وفاقی کابینہ کی تشکیل اور دیگر سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان کابینہ کی تشکیل اور ممکنہ صدر کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی،کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ افہام و تفہیم سے مکمل کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

مزیدخبریں