اسلام آباد:بڑی بڑی جماعتوں کی متحدہ اپوزیشن نے مل کر جہاں عمران حکومت کو ہٹانے کیلئے دن رات محنت کی وہیں اب ہر جماعت کیلئے وزارتیں دینا بھی شہباز حکومت کیلئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ۔
کئی دن گزر جانے کے بعد بھی متحدہ حکومت کی کابینہ ارکان کے نام سامنےنہ آسکے لیکن آج پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 36 رکنی کابینہ آج حلف اُٹھائے گی ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وفاقی کابینہ آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج 36 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی جس میں پیپلزپارٹی کے 11 ، مسلم لیگ ن کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا آج حلف اٹھائیں گے ,خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی ۔