لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوست محمد مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان بزدار کیساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔ بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کیں، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الٰہی صاحب کیلئے قربان کر دیا۔ بزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا۔‘
میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔
— ???????????????????????? ???????????????? ???? ???????????????????????? (@DostMMzari) April 17, 2022
بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الہی صاحب کے لیے قربان کر دیا
بزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا pic.twitter.com/JKUfT1ee80
واضح رہے کہ ہفتے کے دن وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تصادم ہوا جس دوران ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری پر لوٹے پھینکے گئے اور انہیں تھپڑ بھی مارے گئے۔