اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

11:38 PM, 18 Apr, 2021

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی رابطوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ کسی بھی طرح کے نامساعد حالات سے نمٹنے کیلئے شہر کے تمام اہم مقامات پر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ اسلام آباد پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی سڑکیں اور ہائی وے بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ 

مزیدخبریں